Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیلنٹ کی تلاش انڈر16 ٹرائلز مکمل ہوگئے

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کے سلسلہ میں انڈر 16کھلاڑیوں کے ٹرائلز ملتان کرکٹ گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں منعقد ہوئے، جس میں ملتان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

چیرمین سلیکشن کمیٹی محمد جمیل کامران کی زیر نگرانی مخدوم مظفر عالم زوہیب ملک حسن جمیل اور سبحان عالم پر مشتمل کوچز پینل نے کھلاڑیوں کے فزیکل اور پریکٹیکل ٹیسٹ لیے، اور ان کو کرکٹ کی بنیادی تکنیک سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کرکٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو ابتداء سے ہی کرکٹ کے بنیادی اصولوں اور کھیل کی تکنیک سے آگاہی دینا ہے تاکہ گراس روٹ لیول پر ہی بچوں کو بہترین کوچز کی زیر نگرانی تربیت دیکر کامیاب کھلاڑی بنایا جاسکے، ملتان میں کرکٹ کا بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کا واضح ثبوت کثیر تعداد میں کھلاڑیوں کا ان ٹرائلز پر آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار 19نومبر انڈر 19 کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے جائیں گےش جبکہ اسی دن ایم سی جی۔گراونڈ نواں شہر ملتان میں انڈر 16 کی ٹیموں کے درمیان میچز بھی کروائے جائیں گےز جو کہ صبح نو بجے شروع ہونگے۔

اس موقع پر پروگرام کوآرڈینیٹر منظور لطیفی بھی ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button