Breaking NewsSportsتازہ ترین
‘ٹیلنٹ کی تلاش’ : انڈر 19 کے ٹرائلز اتوار کو ہونگے۔جمیل کامران
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ‘ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام’ کرکٹ میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے ٹرائلز اتوار 19 نومبر کو صبح دس بجے ایم سی جی گراونڈ نواں شہر ملتان میں ہونگے۔
محمد جمیل کامران چیف آرگنائز پروگرام محمد جمیل کامران نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف سے مشاورت کرنے کے بعد بتایا کہ انڈر 16 میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتوار کو انڈر 19 کے ٹرائلز لیے جائیں، اور اسی دن انڈر 16 کی ٹیموں کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کردہ ٹیموں کے درمیان میچز کرائیں جائیں گے۔
جن میں تمام کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔