Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دسمبر ٹیسٹ کیلئے "یونیفائیڈ” ڈیٹ شیٹ جاری

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر ٹیسٹ کیلئے "یونیفائیڈ ” ڈیٹ شیٹ جاری کردی،پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں بیک وقت ٹیسٹ لیا جائے گا، تمام سکولوں میں دسمبر ٹیسٹ کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا۔

تفصیل کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت دسمبر میں لیے جانیوالے مڈ ٹرم امتحانات کیلئے "یونیفائیڈ ” ڈیٹ شیٹ جاری کردی، پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں بیک وقت امتحان لیا جائے گا۔

امتحانات کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا، پیک تمام سکولوں کو سوالیہ پیپرز فراہم کرے گا، سکولز کو خود سے سوالیہ پیپرز تیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امتحانات کا سلسلہ 15 دسمبر تک جاری رہے گا، جبکہ نتائج کا اعلان 16 دسمبر کو کیا جائے گا۔17 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔

خود سے سوالیہ پیپرز تیار کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی، صرف کیو آر کوڈ والے سوالیہ پیپرز فوٹو کاپی کروا کر بچوں کو دیئے جائیں گے۔

انسپکشن ٹیمیں امتحانات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button