Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

برطانیہ نے پاکستانیوں کے لیے رواں سال کی شیوننگ اسکالر شپس کا اعلان کردیا

شیوننگ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں 12 ستمبر اور 7 نومبر 2023ء کے درمیان ویب سائٹ پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ اسکالرشپ مکمل طور پر فنڈڈ ہے، جس میں برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے فیس، پروازیں، ویزا، رہائش اور کچھ رقم خرچ کرنا شامل ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے زندگی بدل دینے والی شیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے کچھ کا گھر، برطانیہ ہر سال لاکھوں طلبہ کے لیے ایک اعلیٰ مقام ہے۔ میں درخواست دینے کے لیے اپنے کیریئر میں اگلا قدم اٹھانے کے بارے میں سوچنے والے کسی بھی شخص کی حوصلہ افزائی کروں گی۔

رواں سال شیوننگ اسکالرشپس ایوارڈز کی 40 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔جین میریٹ نے کہا کہ 1983ء سے اب تک 2 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کو شیوننگ اسکالرشپس اور فیلو شپس سے نوازا جا چکا ہے۔

شیوننگ اسکالرشپس یوکے کا عالمی اسکالرشپ پروگرام ہے، جو ابھرتے ہوئے نمایاں لیڈرز کو کسی بھی مضمون اور برطانیہ کی کسی بھی یونیورسٹی میں ایک سالہ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button