Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹی آف لیہ میں پہلی تقریب تقسیم انعامات

یونیورسٹی آف لیہ میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی طرف سے پہلی تقریب انعامات منعقد کی گئی، جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک نے کی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز تھے۔اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدسیہ ناز مہمان اعزاز تھیں۔
یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور دیگر سٹاف بھی اس تقریب میں موجود تھا۔

تقریب میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبا و طالبات نے مختلف ثقافتی و فنی خاکے پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو یونیورسٹی کی ترقی اور اس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف اڑھائی ماہ کے مختصر وقت میں انہوں نے یونیورسٹی آف لیہ کا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دے دیا ھے، جو کہ یونیورسٹی چلانے کیلئے ضروری ہوتا ہے، اور طلباء کے لیے 9 نئی فیکلٹیز اور چالیس نئے شعبہ جات کھولے جا رہے ہیں، جن میں تقریبا 900 کے قریب نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ھوں گے۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اس وقت یونیورسٹی کو مالی اور کچھ ضروری انتظامی افسران کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اساتذہ اور ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر یونیورسٹی کو انتظامی افسران اور گورنمنٹ کی طرف سے معین کردہ فنڈز مہیا کر دیے جائیں تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے، اور وہ اس یونیورسٹی کو مختصر مدت میں ھی صف اول کی یونیورسٹیوں میں شامل کروا لیں گے۔ انھوں نے اساتذہ، طلباء اور ملازمین کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ نے وائس چانسلر صاحب کو انکی یونیورسٹی کیلئے کیے جانے والے اب تک کیے جانے والے اقدامات کو سراہا، اور کہا کہ وائس چانسلر صاحب کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتنے کم عرصہ میں یونیورسٹی آف لیہ کا تشخص اجاگر ایک ایسے ہی دور اندیش اور زیرک وائس چانسلر ہی کر سکتا ہے۔

ڈی سی نے وائس چانسلر صاحب کو یونیورسٹی کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی، اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محترمہ قدسیہ ناز نے بھی تقریب سے خطاب کیا، اور انہوں نے بھی وائس چانسلر صاحب کی کوششوں کو سراہا اور یونیورسٹی معاملات میں اپنے ہر قسمی تعاون کی یقین دہانی کرائی، اور کہا کہ وہ اس بارے اعلیٰ حکام سے بات کریں گی۔

تقریب کے اختتام پر جناب وائس چانسلر نے مہمان خصوصی اور مہمان اعزاز کو شعبہ کی طرف سے یادگاری شیلڈز پیش کی، اور شعبہ ہذا کے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات اور تقریب کا انعقاد کرنے والے طلباء میں بھی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں لیہ یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران، طلبا، ملازمین اور سول سوسائٹی کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button