Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں فن اور ادب پر مبنی نمائش شروع ہوگئی

شعبہ اردو ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی طرف سے ادبی نمائش شروع ہوگئی۔

نمائش کا افتتاح ڈاکٹرمحمد رمضان وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے کیا نمائش میں سو سے زائد فن پارے رکھے گئے، اور ادب کی نادر و نایاب کتب، رسائل، اخبار اور تصاویر رکھی گئیں۔

نمائش میں سادہ کینوس اور دیواروں پر ملتان ریجن کی ثقافتی ، تہذیبی روایت اور تاریخ کے آثار کو پورٹریٹ کیا گیا۔
ان میں ملتانی برتنوں پر بنائے جانے والے پرندوں ،پھلوں،ملتان کے تہذیبی ،تاریخی اور ادبی عمارات، روایات اور شخصیات کی خوبصورت عکاسی کی گئی، جن میں شاہ رکن عالم کے مزار،درویش اور صوفیا، ریگستانی گھوڑے اونٹ اوربلیو پوٹری کو منفرد انداز میں پینٹ کیا گیا۔اردو کی معروف ادبی شخصیات، غالب، اقبال،فیض ،سعادت حسن منٹو، عصمت چغتائی، کرشن چندر،جون ایلیا،فارسی کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی کی ہاتھ سے بنی ہوئی پینٹنگز کی دیواروں پر عکس بندی کی گئی۔

تصوف اور صوفیانہ رنگ کی خوبصورت عکاسی کی گئی۔اردو کے قدیم اور نادر و نایاب رسالے اخبارات، کتب، اور قلمی تحریریں شائقین کے لیے نمائش میں رکھی گئیں۔

کپڑوں اورچارٹ پر خوبصورت اشعار، ہاتھ اور مشینوں سے کڑھائی کے نمونوں کو بھی نمائش میں رکھا گیا ۔

اس نمائش انعقاد میں صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ابرار عبدالسلام، ویوژیول آرٹسسٹ میر افضل خان، منیر احمد، ڈاکٹر سجاد نعیم، ڈاکٹر سامیہ کومل ،شفقت عباس، مسسز بشریٰ آصف اور واجد بشیر کی دو ماہ کی شبانہ و روز کی محنت شامل رہی ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کاکہنا تھا کہ آرٹ اور ادب کے ذریعے ہم معاشرے میں تبدیلی لاسکتے ہیں، نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور ہنر کی طرف بھی گامزن کرسکتے ہیں ۔ مثبت رویوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کوملکی ترقی اور رزق حلال کمانے کی طرف لگا سکتے ہیں۔ملک میں پھیلتی ہوئی بے چینی اور افراتفری کو ایسے مثبت اقدام کے ذریعے روکا جاسکتاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button