Breaking NewsNationalتازہ ترین
رانا عبد الحکیم کی منی مارکیٹ میں سیل کا نیا ریکارڈ
یوٹیلٹی سٹور انچارج منی مارکیٹ التمش روڈ رانا عبد الحکیم نے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے سیل کر کے ملتان ریجن منی مارکیٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ریجنل منیجر ملتان چوہدری سجاد حسین نے انچارج رانا عبد الحکیم اور سیلز سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ منی مارکیٹ التمش روڈ نے رواں ریلیف پیکج کے دوران شہریوں کو بہترین سروس فراہم کرتے ہوئے 25 رمضان سے قبل ہی اپنے ٹارگٹ سے زیادہ سیل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔