یوٹیلیٹی اسٹورز چاند رات تک کھلے رہیں گے
ملک بھر کی طرح ملتان ریجن میں بھی یوٹیلیٹی سٹورز چاند رات تک کھلے رہیں گے تاکہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت شہریوں کو عیدالفطر کے موقعہ پر اشیاء ضرورت پر خصوصی ریلیف مل سکے ۔
ان خیالات کا اظہار ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملتان ریجن سجاد حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ صارفین کے اعتماد کی بدولت یوٹیلیٹی سٹور ملتان ریجن نے 85 کروڑ روپے کی تاریخی ریکارڈ سیل کر کے ایک 106 فیصد سیلز ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے، جبکہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے مطابق شہریوں کو 19 بنیادی اشیاء پر ٹارگٹ سبسڈی کے فراہمی چاند رات تک جاری رہے گی اور 700 سے زائد دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی 10 سے 15 فیصد تک کمی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن نے صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کی بدولت نہ صرف اپنے سیلز اہداف حاصل کر لیے ہیں بلکہ ریکارڈ سیل کی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے سیلز افیسر اور سٹاف کو کامیاب وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج شہریوں تک پہنچانے پر مبارکباد دی۔