ایچ ای سی پنجاب کے ریکٹر کی وائس چانسلر جامعہ زکریا ڈاکٹر محمد علی شاہ سے ملاقات

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر قاسم نے جامعہ زکریا ملتان کے واٸس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ سے ملاقات کی۔
وائس چانسلر آفس میں ہونے والی ملاقات میں جامعات کی ترقی اور اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر تنویر قاسم کا کہنا تھاکہ جامعات کو اصلاح معاشرہ کا فریضہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ تعلیم کے ساتھ طلبہ کی کردار سازی بھی ناگزیر ہے۔جامعات میں امن اور برداشت کو فروغ دینے کے لے پی ایچ ای سی اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ توازن و برداشت کی اقدار کے حامل نوجوان سماجی سفیر بن سکتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جامعات مختلف طبقات کے مابین ہم آہنگی کا وسیع تر وسیلہ بن سکتی ہیں ۔ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بین المذاہب ہم آہنگی کی مہم خوش آئند ہے۔ "رواداری آگاہی مہم” امن و برداشت کا سلیقہ پید اکرنے میں معاون ثابت ہوگی۔