آل پاکستان یونیورسٹیز ایکسپو میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی شرکت
پنچاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لاہور میں منعقدہ آل پاکستان یونیورسٹیز ایکسپو میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ اج کے طالب علم کے لئے ضروری ہے کہ وہ جدید رجحانات کے مطابق اپنی تعلیمی مدارج کا فیصلہ کرے تاکہ وہ بدلتے ہوئے تقاضوں کو بخوبی نبھا سکے۔
پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے ملاقات کے دوران طلباء کے لئے یونیورسٹی کی سطح پر شروع کئے گئے نئے مضامین اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔
وائس چانسلرز نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے طلبا دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے، ایکسپو یونیورسٹیز کے طلباء کی جانب سے مختلف سٹالز لگائے گئے جن کا مقصد دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے پروجیکٹس کو دکھانا مقصود تھا ۔
واضح رہے کہ ایکسپو میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے طلباء اور اساتذہ کا ایک وفد بھی پروفیسر ڈاکٹر کاشف کی قیادت میں شریک ہوا۔