Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کی چیئرمین سن کروپ سے ملاقات

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے چیئرمین سن کروپ آف انڈسٹریز ڈاکٹر شفیق سے ملاقات کی، اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے سن کروپ گروپ آف انڈسٹریز کی زراعت کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور پاکستان میں زراعت کی ترقی اور بیج کی پیداوار اور اس حوالے سے جدید خطوط پر کی جانے والی خدمات کو سراہا ۔

وائس چانسلر اور چیئرمین کروپ گروپ اف انڈسٹریز کے مابین یونیورسٹی کے طلبا کی انٹرنشپ، یونیورسٹی اور انڈسٹری کے اشتراک سے طلباء کے لئے ایسے منصوبے کی تشکیل پر گفتگو ہوئی، جو طلباء کے مستقبل اور پاکستانی صنعت بالخصوص ذرعی شعبہ کی درآمدات و برآمدات کے حوالے سے مفید ثابت ہوں۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی نے چیئرمین کروپ گروپ آف انڈسٹریز اور ان کی تکنیکی و مارکیٹنگ ٹیم کو ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے دورے کی دعوت دی تاکہ وہ یونیورسٹی کے طلباء سے باہمی مکالمہ کریں، اور اپنے تجربات بیان کریں تاکہ طلبا ان سے مستفید ہو سکیں۔

ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے جلد ہی ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور سن کروپ گروپ آف انڈسٹریز کے مابین مفاہمتی یاداشت /ایم -او-یو کر نے پر بھی اتفاق ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button