Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کی سیکرٹری زراعت سے ملاقات

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ ثاقب علی عطیل سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر محمد رمضان نے شعبہ ایگریکلچر کی جانب سے صوبہ بھر میں اور بالخصوص جنوبی پنجاب میں کی جانے والی زرعی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شعبہ زراعت پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان کی معیشت کا انحصار زرعی پیداوار پر ہےاور شعبہ زراعت اس سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں کو بروئے کار لا رہا ہے جو قابل ستائش ہے۔

دروان گفتگو سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ ثاقب علی عطیل نے پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی ان کے دفتر امد پر شکریہ ادا کیا اور ایگریکلچر ساوتھ کی طرف سے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے لئے دو سو (عظیم چونسہ ) آم کے پودے ایک زیتون کا باغ لگانے اور یونیورسٹی کے کھالوں کو پختہ کروانے کا وعدہ کیا۔

ثاقب علی عطیل نے کہا کہ حکومت پنچاب شعبہ زراعت پر مکمل توجہ دئیے ہوئے ہے اور اس کے لئے تمام وسائل کی فراہمی ممکن بنانے میں کوشاں ہے تاکہ پاکستان اور بالخصوص پنجاب اپنے کسانوں کو ہر ممکن سہولیات کی بہم فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button