ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کا کنٹین اور ہاسٹلز کا اچانک دورہ
ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کچہری کیمپس کے کنٹین اور ہاسٹلز کا اچانک دورہ کیا، ان کے ساتھ رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان بھی تھیں۔
وائس چانسلر نے فوٹو شاپ ، جوش اور کافی شاپ کو چیک ، صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا اور نرخوں کی جانچ کی پھلوں کی دکان پر موجود پھلوں کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
نہوں نے کینٹین کے ریٹ لسٹ کے بارے میں دریافت کیا اور طلباء سے بھی بات چیت کی اور کھانے کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کینٹین معاہدے کی شرائط و ضوابط اور تفصیلات کا جائزہ دوبارہ لیا جائے۔
بعد ازاں انہوں نے ہاسٹلوں کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی اور مرمتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد صفائی کو یقینی بنانا اور طلباء کے ہاسٹلز کے کمروں کی حالت کا جائزہ لینا تھا۔ ہاسٹلز کے ہر کمرے میں تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف کلاس رومز، واش رومز اور دیگر شعبوں کی صفائی کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ صحت مند ماحول کے لیے اپنے کیمپس کو صاف ستھرا اور سر سبز رکھیں۔
اس موقع پر اسد بھٹہ(پراجیکٹ ڈائریکٹر) ریحان قادر (خزانچی) اور پرسنل سیکرٹری عرفان محمود بھی موجود تھے۔