Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی کا شعبہ فارمیسی کے امتحانی سنٹر کا دورہ

ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ فارمیسی کے پہلے سالانہ امتحانات جاری ہیں، اس سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان نے متی تل کیمپس میں امتحانی ہال کا وزٹ کیا اور امتحانی عمل کا بغور جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر طاہرہ یونس کنٹرولر امتحانات، اور ڈاکٹر کنول رحمٰن چیئرپرسن شعبہ فارمیسی ان کے ہمراہ تھیں۔

وزٹ کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے امتحان میں شریک طالبات سے بات چیت کی، اور سوالیہ پرچے بھی چیک کئے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ امتحانات کے دوران نظم و ضبط کو سختی سے برقرار رکھا جانا چاہیے کیونکہ امتحانات طلباء کے ذہانت کا آئینہ ہوتے ہیں، جو طلباء اپنی پڑھائی کے دوران حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیت کا بھی امتحانات سے اندازہ ہوتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button