Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ نتائج: وہاڑی پھر نمبر ون، امیدواروں کی گریڈنگ

تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2023ءمیں نتائج کے حوالے سے اضلاع کی سطح پر سب سے اچھی کارکردگی ضلع وہاڑی کی رہی ،جس کے 16168امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، ان میں سے 9449پاس ہوئے ۔ضلع وہاڑی کا نتیجہ 58.44فیصد رہا۔

اسی طرح ضلع ملتان کے 31577امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 18392کامیاب ہوئے ،ضلع ملتان کا نتیجہ 58.24فیصد رہا۔

ضلع لودھراں کے 9319امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، ان میں سے 5407پاس ہوئے ،ضلع لودھراں کا نتیجہ 58.02فیصد رہا۔

ضلع خانیوال کے16571میدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 9524کامیاب ہوئے ،یوں ضلع خانیوال کا نتیجہ سب سے کم 57.47فیصد رہا۔

علاوہ ازیں تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر پارٹ فرسٹ کے امتحان میں کامیاب ہونے والے کل 42772 امیدواروں میں سے 9447 نے اے پلس گریڈ میں کامیابی حاصل کی، اسی طرح 11277امیدواروں نے اے گریڈ، 13372 نے بی گریڈ،7531نے سی گریڈ،1136نے ڈی گریڈ اور 9 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button