Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈاکٹر محمد رمضان کی آل پاکستان ریکٹرز کانفرنس میں شرکت
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے آل پاکستان ریکٹرز کانفرنس میں بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔
اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ کانفرنس میں پاکستان کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز بڑی تعداد میں شریک تھی، کانفرنس کا مقصد ملک میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر انتظام اداروں کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر لے جانا اور جامعات میں تحقیق کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے طلباء کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دینا ہے تاکہ پاکستان کی جامعات ترقی کر سکیں اور طلباء کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کر سکیں۔
کانفرس میں چئیرمن ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کمیشن منظور قادر اور وائس چانسلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔