Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : لیپ ٹاپ سکیم میں طلباء کی حق تلفی

زکریا یونیورسٹی ملتان میں لیپ ٹاپ سکیم کی پالیسی سے ہٹ کر ڈگری مکمل کرکے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء اور ایسے طلباء جو پہلے ہی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ وصول کر چُکے ہیں اُن کا نام بھی فائنل لسٹ میں ڈال دیا گیا دوسری طرف ایک ہی کلاس میں زیادہ سی جی پی والے طلباء کا لسٹ میں نام ہی نہیں، جبکہ کم سی جی پی والوں کو اہل قرار دے دیا گیا ۔

فائنل لسٹ جاری کے ہونے کے بعد طلباء جب ریکارڈ میں درستگی کے لیے لیپ ٹاپ سکیم کے فوکل ڈاکٹر طاہر محمود کے پاس گئے تو اُنہوں نے طلبہ کو اپنے آفس سے ہی نکال دیا گیا کہ "اب ایک مرتبہ لسٹ فائنل ہوچکی ہے، اس میں بار بار تبدیلی نہیں ہوسکتی، مجھے اور بھی بہت کام ہیں، یہاں سے چلے جائیں”۔

جب متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے فول پرسنز کا کہنا ہے ہم لکھ کر بھیج چکے ہیں، اس لیے ہم کچھ نہیں کرسکتے جبکہ شعبہ اردو کے ایک طالب علم شہزاد حسین نے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے فوکل پرسن کے نام درخواست بھی ارسال کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہماری سابق ایم فل کلاس کے طالب علم جو فارغ التحصیل ہوچکے ہیں میں غلام مہر، احمد متین،محمد عظیم ستار اور طاہرہ بی بی ان کا نام بھی فہرست میں شامل کرلیا جبکہ میرٹ پر آنے والے علی مہدی، مبشرہ بخاری، شہزاد حسین کو اس فہرست سے نکال دیاگیا ہے، علاوہ ازیں اس فہرست زکریا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ سکیم میں طلباء کی حق تلفی ایچ ڈی کے دو سکالرز کےنام بھی شامل کرلیے گئے اس لئے فہرست درست کی جائے اور میرٹ پر لیپ ٹاپ کی فہرست مرتب کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button