Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹکٹس جو پیش نہیں کی جاسکیں ۔ ۔ ۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان ہونے والے میچ کے لئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے انضمام الحق اور وقار یونس انکلوژرز کی ٹکٹیں فروخت کے لئے پیش نہیں کی گئی ۔

انتظامیہ ذرائع کے مطابق وی وی آ ئی پی ٹکٹوں کی ڈیمانڈ انتظامیہ اور سپانسرز کی جانب سے ہونے کی وجہ سے وی وی آئی پی انکلوژرز کے تمام ٹکٹ فروخت کے لئے جنرل پبلک کو پیش ہی نہیں کیے گئے۔

دوسری جانب وی آئی پی انکلوژرز کے لیے شرح ٹکٹ کی قیمت 5ہزار ہونے کی وجہ سے ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کی دلچسپی کم رہی، جس کی وجہ حالیہ دور میں ہونیوالی مہنگائی بتائی جارہی ہے، جس کی وجہ سے شائقین کی جانب سے کم مالیت کی جنرل انکلوژرز کی ٹکٹوں کی خریداری پر زیادہ رہا ۔

شائقین کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی مناسب قیمت ہونی چاہیے تھی، جس سے کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو گراؤنڈ میں اپنے سٹارز کو سپورٹ کرنے کا موقع ملتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button