Breaking NewsEducationتازہ ترین
وی آئی پی موومنٹ کی اطلاع ، ملتان کے سکولوں میں الرٹ رہا
گزشتہ روز ملتان میں ایک وی آئی پی شخصیت کی سرگرمیوں کی اطلاع دی گئی جس کے بعد دیگر محکموں کے ساتھ ساتھ محکمہ سکولز کو بھی الرٹ کردیا گیا کہ تما م تیاریاں مکمل رکھیں۔
تمام ہیڈ ٹیچرز ڈیوٹی کے اوقات میں چوکس رہیں اور اپنے سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کریں، صفائی ستھرائی کوبھی مکمل کریں۔
تاہم تدریسی اوقات کار میں کوئی بھی شخصیت سکولوں میں نہ آئی اور اساتذہ کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔