Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں متعدی اور وائرس والے امراض کے پھیلنے کا خدشہ

محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا کہ موسم کے اچانک اتار چڑھاؤ کے باعث ماحول کی صورتحال کافی خراب اور صحت کےلئے نقصان دہ ہے، یہ صورتحال فوری طور پر مانیٹرنگ اور پیش اقدامات کا تقاضہ کرتی ہے تاکہ کسی بھی متعدی بیماری کے پھیلاو کوفوری طورپر روکا جاسکے، یہ موسم ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کےلئے بھی سازگار ہے۔
اس لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طور پر سکولوں میں انٹی ڈینگی اقدامات کئے جائیں، اور فوکل پرسن تعینات کی جائیں اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس کی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے میں آسانی ہو۔
ملیریا ، ڈینگی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکنے کےلئے اقدامات کوسنجیدگی سے مکمل کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ۔