Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ورچوئل یونیورسٹی نے نتائج کا اعلان کردیا

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے تمام ڈگری پروگرامز کے لیے خزاں 2022 سمسٹر کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔

تفصیل کے مطابق کنٹرولر امتحانات ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر فیصل تحسین شاہ کے مطابق خزاں 2022 سمسٹر کے فائنل امتحانات میں 100,000 سے زائد طلباء نے کل 455,656 پیپرز میں شرکت کی۔

تمام پرچے ورچوئل یونیورسٹی کے کیمپسز میں کمپیوٹر پر مبنی خصوصی امتحانی سافٹ ویئر کے ذریعے لئیے گئے، پیپرز میں پاس ہونے کا تناسب 80 فیصد سے زیادہ دیکھا گیاہے۔

ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے قلیل مدت میں کامیاب امتحانات لینے اور نتائج کو بروقت مکمل کرنے میں فیکلٹی اور ٹیکنیکل سٹاف کی لگن اور انتھک محنت کو سراہا۔

انہوں نے خزاں 2022 امتحانات میں کامیابی کے ساتھ پاس ہونے والے تمام طلباء کو مبارکباد پیش کی، اور آئندہ ہونے والے امتحانات میں ایسی ہی کارکردگی کی توقع کی۔
انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ طلباء ایسے ہی جوش کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

جبکہ ورچول یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نتائج سے متعلق کسی بھی سوال کے لیے طلباء ورچوئل یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ٹکٹ سپورٹ سسٹم کے ذریعے یونیورسٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button