Breaking NewsEducationتازہ ترین
ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کالا شاہ کاکو کیمپس کا باقاعدہ آغاز

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کالا شاہ کاکو کیمپس میں سینٹر فار جینومکس اینڈ پروٹومکس میں باضابطہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔
آپریشنز کے پہلے دن متعدد فیکلٹی ممبران، طلباء تعلیمی اور تحقیق کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔
رجسٹرار ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محسن جاوید نے کہا کہ کالا شاہ کاکو کیمپس میں سینٹر فار جینومکس اینڈ پروٹومکس کے شعبوں میں جدید تحقیق کا مرکز بنے گا ، اور طلباء اور محققین کو اس کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
متعلقہ شعبہ جات کے طلباء کے ایک گروپ نے بھی اس جدید کیمپس کا دورہ کیا، اور انہوں نے جدید ترین تحقیقی سہولیات کو بے حد سراہا۔