Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا : ہائیڈرو یونین کے زونل الیکشن، چوہدری خالد گروپ نے میدان مار لیا

پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے زونل سیکرٹری اور زونل وائس چیئرمین کے الیکشن میں چوہدری خالد گروپ نے بھاری اکثریت سے دونوں سیٹس جیت لی۔

زونل سکرٹری کے امیدوار ملک تنویر نے 87 ووٹ لیے جبکہ مد مقابل رانا خضر حیات نے 35 ووٹ حاصل کیے، وائس چیئرمین کے امیدوار الیاس سندھو نے 86 ووٹ لیے مدمقابل زبیر منظور نے 41 ووٹ لے سکے، ٹوٹل ووٹ 128 تھے جو کہ تمام کاسٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
میپکو: بجلی کی بلا تعطل فراہمی کےلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ ایس ڈی او کینٹ

اس موقع پر گروپ لیڈر چوہدری محمد خالد زونل چیئرمین راشد یامین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے عہدے داروں کو مبارکباد دی، اور ورکرز کے کاموں پر توجہ دینے اور ہائیڈرو یونین کی نیک نامی میں اضافہ کرنے اور مرکزی سیکرٹری خورشید خان کی قیادت میں متحد رہنے کو کہا۔

اس موقع پر چوہدری سلیم ٖ احسن نانڈلا ٖ شہزاد علی ٖ راؤ اسلم ٖ رانا طیب ٖ عاطف خان ٖ عمران بشیر ٖ انصر عباس ٖ بابر ملک ٖ شفاقت چوہدری ٖ عشرت علوی ٖ مختیار احمد ٖ فاروق شاہ ٖ عثمان وہاب ٖ رانا ذیشان و دیگر نے بھی خطاب کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button