Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان: واسا نے شہریوں پر قیامت ڈھا دی ، پانی کے 10ہزار کنکشن منقطع

واسا کی مالی تنزلی میں افسروں کی سیاست سامنے آگئی شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کےلئے بنایا گیا ادارہ اس وقت افسر شاہی کے خرچے اٹھانے کےلئے رہ گیا۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق واسا ملتان شہریوں کو سیوریج اور صاف پانی فراہم کرنے کےلئے بنایا گیا اس وقت شہر میں 20 لاکھ سے زائد کنکشن ہیں جبکہ شہر میں کنکشن کی ڈیمانڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے مگر افسر شاہی نے سہولت فراہم کرنے کی انکار کردیا اور ریکوری نام پر کنکشن کاٹنے کی مہم شروع کردی، صرف ایک ماہ کے اندر اندر 10ہزار سےزائد صارفین کو صاف پانی کے کنکشن سے محرو م کردیا گیا۔ اس مد میں آمدنی کا تخمینہ 50 کروڑ لگایا گیا تھا جبکہ ریکوری صرف 15 کروڑ پر آگئی ہے۔

بڑی بڑی کالونیاں جن کو بنے کئی برس گزر گئے ہیں ان میں توسیع ہوگئی ہے مگر ان میں نئے کنکشن نہیں دئے جارہے ہیں، پرانے ٹیرف پر کنکشنوں پر بل بھجوائے جارہے ہیں جبکہ کچھ پوش کالونیوں میں فرضی کنکشن دئے گئے ہیں جن کا دفتر میں ریکارڈ نہیں مگر عملے کے کاغذوں میں موجود ہیں، کالونی مالکان سے ملکر یہ یہ کرپشن کی جارہی ہے۔

واسا کے ایک ذمے دار افسر کا کہنا ہے کہ اگر صارف پانی پراجیکٹ کو ایمانداری سے چلایا جائے تو واسا مالی بحران سے نکل آئے گا مگر افسر اپنے ایڈیشنل چارج کو قائم رکھنے کے لئے واسا کامالی بحران قائم رکھنا چاہتے ہیںز اور ایک ناکام ادارے کے روپ میں اس کا قیام چاہتے ہیں۔

نئی حکومت کوچاہیے کہ وہ ایکشن لیتے ہوئے واسا کی تزین نو کرے تاکہ شہریوں کو صاف پانی میسر آسکے اور واسا کا مالی بحران کا بھی خاتمہ ہوسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button