Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں واٹر ایجوکیشن بارے سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر انجینئرنگ، ‏ڈبلیو ڈبلیو ایف اور پیپسی کو کے اشتراک سے واٹر ایجوکیشن کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی آنے والے وقت کا ایک سنگین مسئلہ ہے جس کا بروقت حل آنے والے بحران کو روکنے کے لئے بہت ضروری ہے۔
مزید کہا کہ پاکستان میں پانی کی قلت ہے اور اگلے چند سالوں میں پانی نایاب ہونے کا خطرہ ہے۔مگر اس بارے میں غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عمران اعظم نے شرکاء کو ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ڈبلیو۔ڈبلیو۔ایف دن رات کوشاں ہے۔

پیپسی کو سے فہد عزیز کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی بہتری کے لئے پانی کے بہتر استعمال کیلئے ریسرچ کے اداروں سے تعاون کر رہے ہیں۔

چیئرمین شعبہ ایگریکلچر انجینئرنگ ڈاکٹر سرفراز ہاشم نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پانی کے بہتر استعمال کے لیے مختلف ریسرچ پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔

ڈاکٹر سیف اللہ پروجیکٹ ہیڈ نے اس موقع پر کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم پانی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ڈیپارٹمنٹ نے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مختلف ریسرچ پروجیکٹس مکمل کیے ہیں، جن کے نتائج تمام فارمرز تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر محسن نواز،ڈاکٹر عابد،ڈاکٹر محسن خان اور انجینئر شہزاد سمیت شرکاء اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button