Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کے نئے اساتذہ کے اعزاز میں افطار ڈنر

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے وی سی ہاؤس میں یونیورسٹی کے اساتذہ کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام ہمیں صبر و استقامت کے ساتھ ایثار کا بھی درس دیتا ہے، ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے ہمیں ماہ رمضان کی فیوض و برکات حاصل کرنے کی سعادت نصیب فرمائی۔

ہمیں بطور مسلمان اور ایک اچھے انسان کے یہ کوشش کرنی ہے کہ اس ماہ میں جہاں اور بہت سے نیکی کے کام سر انجام دے رہے ہیں وہیں اپنے اس پاس موجود ضرورت مند لوگوں کا بھی خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ افطار ڈنر میں نئے بھرتی ہونے والے 56 اسٹنٹ پروفیسر و یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ نے شرکت کی، افطار ڈنر کے منتظمین میں پروفیسر مقصود رضوی، پروفیسر واصف پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم اور عون عباس شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button