Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9 : پہلی شکست کے بعد سلطانز کے ڈریسنگ روم میں کیا ہوتا رہا

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے نویں میچ میں ملتان سلطانز کو جیت کی ہیٹرک کے بعد زلمی کی جانب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ کے بعد کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جب پلان کے مطابق نہیں کھیلیں گے تو ایسے ہی نتائج کا آئینگے۔

ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ میں پہلی شکست کے بعد سلطانز کے ڈریسنگ روم میں فرنچائز کے ملک علی ترین نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کھیل ہے ، جس میں ایک فریق کی ہار اور دوسرے کی جیت کوتی یے، خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے خوب مقابلہ کیا، اور آخری گیند تک لڑے، اور اس میں کوئی شکست نہیں۔

ٹیم میٹنگ مین ڈیوڈ ملان کو شاندار ففٹی مکمل کرنے پر "سرسبز کھلاڑی آف دی میچ” ، جبکہ افتخار احمد المعروف چاچا کو "ملتان سلطانز واریئرز آف دی میچ ” ملنے پر مبارکباد دی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ گزشتہ میچ کی ہار کو بھلا کر جیت کا سفر پھر سے شروع کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ٹیم میٹنگ کی ویڈیو اس وقت کافی وائرل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button