Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویل چیئرز کرکٹ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کی وطن واپسی

ایشیاء ویل چیئرز کرکٹ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر احمد یار نیپال سے اپنے آبائی شہر ملتان واپس پہنچ گئے۔

احمد یار جو کہ نشتر ہسپتال ملتان میں استقبالیہ پر جاب کرتے ہیں نے بتایا کہ ایونٹ کا یادگار لمحہ فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیتنا تھا۔
فائنل میچ میں سری لنکا کے سیکنڈ لاسٹ بیٹر کو اپنی ہی بال پر کیچ آؤٹ ہونے کی میری ویڈیو کو دنیا بھر سے ستائش مل رہی ہے، اور سب سے زیادہ خوشی روائتی حریف بھارت کو راؤنڈ میچ میں شکست دینے پر ہوئی ۔

احمد یار نے بتایا کہ پاکستان نے ایشیاء ویل چیئرز کرکٹ چیمپئن شپ پہلی بار 2019ء میں جیتی تھی اس وقت بھی ایشیاء کا یہ میگا ایونٹ نیپال میں ہوا تھا، اور اس بار پاکستان ٹیم نے اس سال کامیابی سے ٹائٹل کا دفاع کیا ہے ۔

مستقبل پلان بارے احمد یار نے بتایا کہ ویل چیئرز ورلڈ کپ کیلئے تیاری کریں گے، جس کے شیڈول کا جلد اعلان کردیا جائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button