Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹی آف لیہ کا نئے وائس چانسلر کون ؟ امیدواروں کی دوڑیں

یونیورسٹی آف لیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کے انکار کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے یونیورسٹی آف لیہ میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی اور پروفیسر ڈاکٹر دین محمد زاہد کے نام وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائے ہیں، جن میں سے کسی ایک نام کی منظوری کے بعد انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے یونیورسٹی آف لیہ کا وائس چانسلر تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
یونیورسٹی آف لیہ میں بے جا سیاسی مداخلت، وائس چانسلر کا کام کرنے سے انکار

ذرائع نے الزام لگایا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سابق ایم پی اے ن لیگ اعجاز احمد اچلانہ کی طرف سے تجویز کردہ دو نام وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے حکومت پنجاب کو بھجوائے ہیں تاکہ ان کی پسندیدہ شخصیت کو ان کے علاقے کی یونیورسٹی کا وائس چانسلر لگایا جا سکے۔

تاہم ایچ ای ڈی کی طرف سے اس بارے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button