Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سی ای او میپکو کی اہلیہ انتقال کرگئیں

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی اہلیہ بقضائے الہیٰ انتقال کرگئیں، ان کی نمازجنازہ مسجد شہداء فرید ٹاؤن ساہیوال میں بعد نمازِ ظہر اداکی گئی ، جبکہ 34-EBجنازہ گاہ مکوانی قبرستان عارفوالہ میں بھی ساڑھے تین بجے جنازہ اداکی گئی ، جس میں کثیر تعداد میں میپکو افسران /ملازمین، مقامی لوگوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی آج 13 اپریل بروز جمعرات آٹھ بجے صبح جامع مسجد جیون سٹی فیز۔I ساہیوال میں ہوگی، جبکہ دُعا 9بجے ہوگی۔

نمازِ جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی بوریوالہ ساجد شاہ،ممبر صوبائی اسمبلی نعمان لنگڑیال،چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز سردار محمد جمال خان لغاری، سابق ایم این اے انوار الحق رامے، غلام فرید کاٹھیا، سابق و موجودہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل کمشنر ساہیوال ڈویژن شفیق ڈوگر، سابق سی ای او میپکو محمد امین ساہی، سابق سی ای او لیسکو چوہدری امین، جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن چوہدری خالد محمود، چیف انجینئرز جام گُل محمد زاہد،جاوید اقبال گِل،نور الحسن ڈوگر، فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود، ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص چغتائی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن سہیل بشیر، پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی فرحان شبیر ملک، میپکو ملتان/ لیسکو لاہور/فیسکو فیصل آباد سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف انجینئرز/سپریٹنڈنگ انجینئرز/ایگزیکٹو انجینئرز/ایس ڈی اوز اور ملازمین، مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران/ملازمین،سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، معززین علاقہ، رشتہ داروں، عزیز واقارب نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button