ونٹر گیمز 2024 انٹر ڈویژن ہاکی ٹرائلز ختم ہوگئے
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ونٹر گیمز 2024 کے سلسلہ میں انٹر ڈویژن ہاکی ایونٹ کے لیے ملتان ڈویژن ہاکی ٹیم کی سلیکشن کے لیے ملتان، وہاڑی، خانیوال اور ضلع لودہراں کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ملتان آسٹرو ٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔
ان ٹرائلز کی نگرانی سید منظر شاہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کی، ان کے ہمراہ فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نور خان قیصرانی، ٹی ایس او ملتان سٹی گلزار پاشا، سابق صوبائی کوچ سید سفیر حسین نقوی سید خرم نقوی موجود تھے، جبکہ سلیکشن کمیٹی میں رانا محمد آصف اولمپیئن محمد اسلم شاہ صوبائی کوچ سپورٹس بورڈ پنجاب اور محمد اشرف چندور صوبائی کوچ سپورٹس بورڈ پنجاب تھے ۔
اس موقع پر کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سید منظر شاہ نے کہا کہ ملتان میں سٹیٹ آف آرٹ آسٹرو ٹرف ہاکی اسٹیڈیم سپورٹس بورڈ پنحاب کا ایک یادگار تحفہ ہے، جس سے جنوبی پنجاب کے ہاکی کے کھلاڑی بہترین سہولیات کے ساتھ گیم کرکے پاکستان کا مستقبل روشن کرسکیں گے، اسی لیے ونٹر گیمز کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ گراس روٹ لیول سے کھیلوں کو فروغ حاصل ہوسکے۔
اس موقع پر سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے تاکہ انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں ملتان ڈویژن کی ٹیم بہترین کارکردگی دکھا سکے۔