Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

موسم سرما کی تعطیلات ختم؛ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے، حاضری بہت کم رہی

پنجاب بھر کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا، سردی کے باعث پہلے روز سکولوں میں حاضری کم رہی ، موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں 18 دسمبر 2023 سے چھٹیاں دی گئی تھیں، چھٹیاں یکم جنوری 2023 تک دی گئی تھیں تاہم سموگ اور سردی کے باعث چھٹیوں کو 9 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔

تعلیمی ادارے کھلنے پر جہاں طلباء ءمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی، وہیں کچھ طلباء کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث حکومت کو چھٹیاں مزید ایک ہفتہ بڑھا دینی چاہیں تھیں، طلباء کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں ان کیلئے بائی سائیکل یا موٹر بائیک پر آنا انتہائی مشکل ہے، سخت سردی کے باعث ٹھنڈ لگنے کا خدشہ ہے، تعلیمی ادارے ایک ہفتہ مزید بند رکھنا چاہیے تھے۔

والدین کا کہنا تھا کہ آئندہ موسمی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں میں چھٹیاں دی جانی چاہیے تاکہ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹیزنے سخت سردی کے حوالے سے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کو ایس اوپیز جاری کر دیئے۔ صبح کی کوئی اسمبلی کھلی جگہوں پر نہیں بلکہ کلاس رومز میں منعقد کی جائیں۔

کلاس رومز میں کوئی ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہیے،کلاسوں میں مناسب روشنی کا انتظام کیا جائے، اساتذہ ،طلباء کو مناسب یونیفارم پہننے کے لیے رہنمائی کریں گے نیز طلباء کو کسی بھی گرم لباس کی سویٹر جیکٹس، ماسک پہننے کی اجازت ہوگی۔

سردی سے تحفظ کے لیے بچوں کا یونیفارم کے علاوہ ٹوپیاں اور بند جوتے پہننا لازمی ہے،اساتذہ ،طلباء کو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے کلاس رومز سے باہر نہ جانے دیں،کلاس رومز میں پینے کے پانی کا انتظام کیا جائے۔

علاوہ ازیں اساتذہ طلباء کو واش روم جانے سے پہلے اپنے آپ کو ڈھانپنے کیلئے رہنمائی کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button