Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
چور انجینئرنگ یونیورسٹی سے 35 لاکھ کی تار لے اڑے
نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کی لاڑ میں زیر تکمیل بلڈنگ سے 35 لاکھ روپے مالیت کی بجلی کی تار چوری ہو گئی۔
تفصیل کے مطابق انجینئرنگ یونیورسٹی کے لاڑ کیمپس میں اس وقت ترقیاتی کام جاری ہے، میپکو بجلی پول اور کنڈیکٹر انسٹال کررہا ہے، نامعلوم چور ڈھائی کلومیٹر کا کنڈیکٹر چوری کرکے لے گئے، جب انتظامیہ کو صبح اطلاع دی گئی، انہوں نے میپکو حکام کو آگاہ کیا، جواب میں میپکو نے تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پرڈال دی کہ کیمپس ان کا ہے کہ تو حفاظت کی ذمے داری بھی اس کی ہے۔
جس پر وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام پر مشتمل اجلاس طلب کرلیا، جو سوموار کو ہوگا، جس میں سیکرٹری ، کمشنر ملتان اور میپکو حکام شرکت کریں گے ،جس میں چوری کا جائزہ اور ذمے داروں کا تعین کیا جائے گا۔