ویمن ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ

حکومت پنجاب اور کمشنر ملتان ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سپورٹس ڈپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملتان ہاکی اسٹیڈیم ملتان میں پہلے نمائشی میچ میں ڈسڑکٹ لیہ وومن ہاکی ٹیم نے ملتان ڈسڑکٹ وومن ہاکی ٹیم کو دو کے مقابلہ میں تین گول سے ہرادیا۔
اس میچ کے مہمان خصوصی امتیاز بھٹی ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر لیہ تھے، ان کے ہمراہ میزبان رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان۔اسد حبیب جبکہ۔میچ آفیشلز میں جنید منظور کوچ لیہ ڈسڑکٹ ۔مصدق حنیف ۔ اور صباح نسیم شامل تھے۔
اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، خواتین ہمارے معاشرے کا ایک انتہائی اہم جز ہیں، اسلام میں خواتین کو برابری کے حقوق دیے گئے ہیں۔
امتیاز بھٹی نے کہا کہ اس اہم دن کے موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کا وومن ہاکی میچ کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے، خواتین کے لیے اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہے تاکہ ان کو بہترین ماحول مہیا کیا جاسکے۔
سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔