Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

فلڈ لائٹ ویمنز پریمئر لیگ کی پہلی شب : دو میچوں کا فیصلہ

ویمن پریمئر لیگ کا ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس پر رنگا رنگ افتتاح ہو گیا۔

رائل آرچرڈ کے زیر اہتمام اور ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس ملتان کے اشتراک سے منعقدہ فلڈ لائٹ ویمنز پریمئر لیگ کی پہلی شب کو دو میچز کا فیصلہ ہوا ۔

سرگودھا ویمنز نے لاہور ویمنز کو شکست دی۔، گراؤنڈز اپ اکیڈمی گلگشت ملتان کی ویمنز الیون نے کرک ایڈکشن ڈی ایچ اے ویمنز کو ہرا دیا۔ ان میچز میں پی سی بی کوالیفائیڈ لیڈیز امپائرز عمارہ اور عائشہ امپائرنگ کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

دریں اثناء ایونٹ کی پہلی شب کے مہمانان خصوصی ملتان کرکٹ کے صدر ارسلان خان، معروف کرکٹ آرگنائزر احمد نواز چانڈیہ، ندیم سہیل اور وائی سی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو رانا خالد اور شہزاد بوبی تھے۔

اس موقع ویمنز لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی عمر اور منیجنگ ڈائریکٹر کاشف منہاس نے بریفنگ میں بتایا کہ لیگ میں مجموعی طور پر چھ ویمنز ٹیمیں شریک ہیں، اور پہلے راؤنڈ میں سنگل لیگ کی بنیاد پر دو دو میچز کھیلیں گی اور دونوں پولز سے ایک ایک ٹاپ ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button