Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین کو ان کے وراثتی و ملکیتی جائیداد کے حق سے کوئی بھی محروم نہیں کرسکتا : نبیلہ حاکم

صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے کہا ہے کہ خواتین کو ان کے وراثتی و ملکیتی جائیداد کے حق سے کوئی بھی محروم نہیں کرسکتا ۔

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اور گیلانی لاء کالج کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں یہ روش قائم ہوتی جارہی ہے کہ خواتین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ لا علمی اور تعلیم کی کمی کے باعث رونما ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کی روکے مطابق خواتین کو مردوں کے برابر حقوق حاصل ہیں بس ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین میں یہ آگاہی فراہم کی جائے کہ ان کے حقوق کو کوئی سلب نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی محتسب دفاتر اس حوالے سے پورے پنجاب میں کام کررہاہے ، لہذا خواتین بلا خوف و ڈر اپنی شکایات صوبائی محتسب دفاتر میں درج کرواسکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے تیزی کے ساتھ ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا ہے ، اور ایسی شکایات کے خلاف سخت کاروائی بھی ہے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام سے دوری کے باعث بڑی تیزی کے ساتھ معاشرے میں مسائل جنم لے رہے ہیں، جن میں سب سے زیادہ مسائل خواتین کے حوالے سے سامنے آتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے خواتین کو حقوق دینے کے حوالے سے جو حد قرار دی ہے، وہی حتمی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ صوبائی محتسب کے دفاتر میں خواتین کی شکایات کے ازالہ کے لیے کام کیاجارہا ہے، اور میں توقع کرتا ہوں کہ اس کاوش سے یقینا معاشرے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

سیمینار سے ڈاکٹر عبد الصبور ، پرنسپل گیلانی لاء کالج ڈاکٹر ثمزہ فاطمہ ، غلا م صغیر شاہد سیکرٹری ہیلتھ ، محمد آصف سیکرٹری ہاوسنگ، سرفراز خان ، محمد اکرم بھٹی ، ڈاکٹر فواد رسول ڈی ایس اے ، طاہر محمود آر او نے خطاب کیا۔

سیمینار میں اساتذہ و طلباء طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button