Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کےقیام کے 10 برس مکمل ہونے پر تقریبات منانے کا فیصلہ

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے قیام کو 10برس مکمل ہوگئے ہیں ، واضح رہے کہ یونیورسٹی کا قیام 2013ء میں ہوا، قبل ازیں کچہری کیمپس میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج ملتان کام کررہا تھا ، ایک عشرے پر محیط سفر میں دی ویمن یونیورسٹی نے ترقی کی نئی منزلیں طے کیں اور تحقیق و تدریس میں کئی سنگ میل عبور کئے ہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ان کامیابیوں کا جشن منانے کےلئے 4-3 جنوری 2024 کو کچہری کیمپس میں دو روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والی تمام طالبات کو خواہ وہ گرلز کالج سے گریجویشن کی یا یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی ان شاندار تقریبات میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اور ایلومنیائی کمیونٹی کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی ، اس مقصد کےلئے تمام گریجویٹس کو کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ شعبہ سے رابطہ کرکے اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ ان کو ان تقاریب میں شرکت کے لئے باقاعدہ دعوت دی جاسکے (رجسٹریشن فیس دو ہزار روپے مقرر کی گئی ہے) اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اس ادارے کی فارغ التحصیل شخصیات جو کلیدی عہدوں پر فائز رہیں یا انہوں سماجی میدان میں امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، ان کو سونیئر پیش کئے جائیں گے ، اس دوران ایک روز ایلومینائی کو یونیورسٹی کی طرف سے ظہرانہ دیا جائے گا ۔ اجلاس میں تقریبات کو حتمی شکل دینے اور انتظامات کےلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کافیصلہ بھی کیا ہے۔ تقریبات میں یونیورسٹی کے اساتذہ، زیر تعلیم طالبات کے علاوہ انتظامی عملہ بھی شریک ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button