Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کا 5واں کانووکیشن 31 جنوری کو ہوگا

ترجمان کے مطابق 5ویں کانووکیشن میں چارسالہ بی ایس پروگرام کے سیشن 2018-22 اور سیشن 2020-22، جبکہ پی ایچ ڈی سیشن 2014 تا2021 تک تمام سکالرز میں ڈگریاں ایوارڈ کی جائیں گی ۔

کانووکیشن کی مکمل ریہرسل 30جنوری کو ہوگی۔ریہرسل میں شرکت نہ کرنے والی طالبات کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اکیڈمک کاسٹوم کی سہولت فراہم کرنے کےلئے ایک فرم کیمپس میں موجود ہوگی، جو کرائے پر لباس دے گی۔
کانووکیشن میں شرکت کےلئے رجسٹریشن کارڈ لانا لازم ہوگا۔

کانوکیشن کے مہمان خصوصی چانسلر،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ہوں گے، جبکہ میزبانی کے فرائض وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی سرانجام دیں گی۔

واضح رہے یہ کانووکیشن پہلے 26 نومبر کو پھر دو دسمبر کو ہونا تھا ، جو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button