Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی انتظامیہ کی دھمکیوں نے ملازمین و افسران کو پریشان کردیا

ویمن یونیورسٹی انتظامیہ کا دوسری یونیورسٹیوں میں جانے کے خواہشمند افسروں اور اساتذہ کا این او سی منسوخ کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں ۔

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں متعدد آسامیوں پر بھرتی کےلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، ویمن یونیورسٹی سے بھی درجنوں ملازمین جن میں افسر ، چھوٹے ملازمین اور اساتذہ شامل تھیں نے این او سی لیکر اپلائی کیا۔

ذرائع کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے متعدد افراد کو این او سی جاری نہیں کیے بلکے جو جاری کئے تھے ان کو رکوانے کےلئے دھمکیاں لگائی جارہی ہیں، اور ان کو کہا جارہا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی حکام کو مراسلہ لکھ دیا ہے کہ ویمن یونیورسٹی کے جن افراد نے این او سی لیکر اپلائی کیا ہے ان کے این او سی کو تسلیم نہ کیا جائے۔

جس پر ملازمین افسروں میں شدید ردعمل پایا جارہا ہے، تمام ملازمین اور افسروں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر فسطائیت پر اتر آئیں ہیں، کسی کو ترقی کرنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے، یہ قانونی اور اخلاقی حق ہے کہ ہم این او سی لے سکتے ہیں۔

اعلیٰ حکام اس کونوٹس لیں ، اور ملازمین کے خلاف برسرپیکار افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button