ویمن یونیورسٹی میں داخلے کی تاریخ میں توسیع ، ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردیاگیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے نئے تعلیمی سیشن 2023 میں داخلے کےلئے تاریخ میں توسیع کردی ہے، اس کا فیصلہ طالبات کی دلچسپی اور انٹثرمڈیٹ کے نتائج کے اعلان کی روشنی میں کیاگیا۔
اب خواہشمند امیدوار 23 ستمبر تک اپنے فارم کرواسکتی ہیں، امیدواروں کی سہولت کےلئے ایڈمیشن ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردیا گیا ہے، یہ ون ونڈو آپریشن ہوگا، جہاں تمام شعبوں کے نمائندہ موجود ہوں گے اور امیدواروں کو داخلے کے حوالے سے مکمل معلومات اور گائیڈ لائن فراہم کریں گے، جس میں آن لائن داخلہ فارم ، اہلیت، اور مضمون کے چناو کا طریقہ کار بتایا جائے گا۔
اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا ہےکہ ویمن یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی بڑی یونیورسٹی ہے، جہاں والدین اپنی بچیوں کو بلا خوف خطر بھیج سکتے ہیں کیونکہ ہم سوسائٹی کے معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم دے رہے ہیں، اس لئے یہ ایک ترقی کرتی ہوئی یونیورسٹی ہے ۔