Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں اساتذۃ کی کمی پوری کرنے کےلئے بڑا فیصلہ

ویمن یونیورسٹی نے اساتذۃ کی کمی کو پورا کرنے کےلئے وزیٹنگ فیکلٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔

بتایا گیاہے کہ ویمن یونیورسٹی میں طالبات کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ سے اساتذہ کی کمی ہوگئی ہے، یونیورسٹی کے 25شعبوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کےلئے نئی تعینات ہونے والی وائس چانسلر نے فوری طور وزیٹنگ اساتذہ کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

25 شعبوں جن میں اپلائیڈ سائیکالوجی، عربی، بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی ، باٹنی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنسز ، اکنامکس ، انگلش، ماحولیات، تاریخ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک سٹڈیز ، مینجمنٹ سائنسز، ماس کیمیونیکشن، میتھ ، مائیکروبائیولوجی، مالیکولر جینٹکس ، پاکستان سٹیڈیز، فارمیسی، فزکس ، سیاسیات ، سوشیالوجی، شماریات ، اردو، زوالوجی شامل ہیں۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10اگست تک رجسٹرار کو درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button