Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی کے دو پی ایچ ڈی سکالرز کا پبلک ڈیفنس آج ہوگا
دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں آج دو پی ایچ ڈی سکالرز کا پبلک ڈیفنس ہوگا ۔
کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ اکنامکس کی پی ایچ ڈی سکالر فائزہ ارشد کا پبلک ڈیفینس 13 مارچ کو کچہری کیمپس میں صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
ان کے ریسرچ مقالے کا عنوان "بااختیار پاکستانی خواتین کے معاشی ترقی پراثرات، جنوبی پنجاب کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کیس اسٹڈی” ہے۔
جبکہ کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی سکالر فرحین ندیم کا پبلک ڈیفینس 13 مارچ کو کچہری کیمپس میں دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔
ان کے ریسرچ مقالے کا عنوان ” اردو کے منتخب مقبول عام ناولوں میں تشکیلی حقیقت” ہے۔
تقریب میں اساتذہ اور طالبات شرکت کریں گے۔