Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی طالبات اولڈ ایج ہوم پہنچ گئیں

ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ بزرگوں کے ساتھ ایک دن گزارا۔

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سوشیالوجی کی طالبات نے چیئرپرسن عائشہ خان کے ساتھ ملتان کے اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا، معمر افراد کو پھول اور گفٹ پیش کئے، ان کے ساتھ کھانا کھایا اور گیت بھی گائے۔

سوشل ویلیفئر آفیسر مس صوفیہ نے اولڈ ہوم کے بارے میں بریفنگ دی۔

چیئرپرسن عائشہ خان کا کہنا تھا کہ معمر افراد کسی بھی معاشرے کی پہنچان ہوتے ہیں، ان کی محنت سے ہی معاشرے اس مقام پر پہنچا ہے ، عمر کے اس حصے میں ان کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ معمر افراد کو ان کی اہمیت کابتایا جاسکے کہ وہ ابھی معاشرے کےلئے بہت ضروری ہیں۔

وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق تدریس کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں کو بھی فروغ دیا جارہا ہے تاکہ طالبات کی کردار سازی کی جاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button