Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کلاسز پڑھانے لگیں

ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کو دو ماہ قبل چارج دیا گیا تھا، تاہم نے انہوں نے تدریس سے اپنا ناطہ نہ توڑا، اور نئے تعلیمی سیشن کے آغاز سے ہی ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کلاسز پڑھانا شروع کردیں ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا ہے کہ تدریس اولین فرض ہے یہ انتظامی عہدہ قلیل مدت کےلئے ہے، پڑھانا میرا پہلا شوق اور فرض ہے، اس لئے وی سی شپ کے ساتھ ساتھ کلاسز کاعمل جاری رہے گا۔

دیگر اساتذہ جو انتظامی عہدوں پر موجود ہیں ان کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے کلاسز کو پورا وقت دیں ، کیونکہ یونیورسٹیاں تعلیمی معیار سے جانی جاتی ہیں، اور اساتذہ ہی ویمن یونیورسٹی کو دنیا میں ممتاز تعلیمی ادارہ بناسکتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button