ویمن یونیورسٹی نے پنک ربن ایوارڈ جیت لیا

ویمن یونیورسٹی نے سینے کے کینسر بارے کامیاب آگاہی مہم چلانے پر ’’پنک ربن ‘‘ایوارڈ جیت لیا۔
ترجمان کے مطابق پنک ربن ایچ ای سی یوتھ ایوارڈز تعلیمی اداروں کے لیے نوجوان لڑکیوں میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پر دیا جاتا ہے، ویمن یونیورسٹی ملتان نے جدید طریقوں کے ذریعے شعور اجاگر کرنے اور سینے کی صحت اور دیکھ بھال بارے پیغام کو احسن طریقے سے پہنچانے پر اول پوزیشن حاصل کی۔
اس سلسلے میں وی سی آفس ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر عدیلہ سعید، سیدہ ساجدہ فردوس (لیکچرر، شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی) موجود تھیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ پاکستان کی نوجوان لڑکیوں میں سینے کے کینسر کے کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے، اور اس کی بقا کی واحد کنجی آگاہی ہے "ہمیں اپنی نسل کو صحت مند ہونے کے لیے تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا مستقبل بہتر ہو پاکستان کے خواتین میں اس حوالے س بیداری پیدا کرنے کے لیے ایچ ای سی اور پنک ربن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ سینے کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم کو کامیاب کی مہم میں پہلے نمبر پر رہی، اور اس کی کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا، مستقبل قریب میں بھی ایسی مہم میں ویمن یونیورسٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔