Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں خواتین کے حقوق بارے ورکشاپ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ایک روزہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں نفیسہ جبیں سینئر سائیکالوجسٹ اور سب انسپکٹر علینہ وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹر نے لیکچر دیے، لیکچر کے دوران اُنہوں نے خواتین پر تشدد کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

اس کے علاوہ دونوں سپیکرز نے خواتین کے حقوق اور انکو درپیش معاشرتی مسائل کے بارے میں بتایا۔
اُنہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے میں اپنے حقوق پہچان کر زیادہ موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پر ہونے والے تشدد سے معاشرے میں عدم استحكام آتا ہے۔خواتین ایسی صورت حال میں وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹر سے رابطہ کر کے شکایات کا اندراج کر سکتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں خواتین کے اوپر تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم سے نہ صرف یونیورسٹی کے طلباء طالبات میں آگاہی پیدا ہوگی، بلکہ اس سے معاشرے میں امن بھی پیدا ہو گا۔

اس موقع ڈاکٹر نگہت،ڈاکٹر کاش فاطمہ، ڈاکٹر پلوش خانم، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر عابد محمود، مس ایمن بتول سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button