Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ ایگ ڈے منایا گیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام ورلڈ ایگ ڈے کے حوالے سے کیک کٹنگ تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔

فیکلٹی کے طلباء و طالبات نے انڈوں کی غذائی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے 50 سے زائد ڈشز تیار کی تھیں۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی ‏نے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی، اور انڈوں کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں روزانہ دو انڈے کھانے سے جسم کو 12 گرام پروٹین ملتی ہے، جدید تحقیق کے مطابق اس میں موجود کولیسٹرول صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا۔لہذا ہمیں اپنی روزانہ کی بنیاد پر ڈائیٹ میں انڈے شامل کرنے چاہیں۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا نے مختلف ڈشز میں بہترین 3 ڈشز کا اعلان کیا، اور وائس چانسلر کے ہمراہ مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان نے فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں آگاہی واک بھی کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عاطف رحمان،ڈاکٹر خواجہ کاشف، ڈاکٹر اصغر،ڈاکٹر بصیر،ڈاکٹر عزیز الرحمان،ڈاکٹر حفیظ الرحمن سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button