Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی میں یوم ماحولیات کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد آج 5 جون کو ہوگا
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان، محکمہ جنگلات پنجاب ملتان اور پاکستان انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے تعاون سے متی تل کیمپس میں عالمی یوم ماحولیات کا انعقاد کر رہی ہے۔
رواں برس تقریب کا عنوان "زمین کی بحالی، صحرا بندی، اور خشک سالی سے بچاؤ” رکھا گیا ہے، جس کی مہمان خصوصی کمشنر ملتان مریم خان ہوں گی۔
اس موقع پر موضوع کے حوالے سے ای پوسٹر مقابلے، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار طریقوں سے متعلق منصوبوں اور ماڈلز کی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
ماحولیاتی مسائل اور حل پر مرکوز دستاویزی فلموں کی نمائش بھی کی جائے گی۔