Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ فوڈ ڈے منایا گیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنسز کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا.
جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی ۔

اس تقریب میں لوگوں کو کھانے کا صحیح استعمال اور اس کو ضائع کرنے سے بچانے کے متعلق مکمل آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کا کہنا تھا کہ جامعہ زرعیہ ملتان شعور و آگاہی کیلئے مختلف پروگرامز خوراک کے حوالے سے بھی منعقد کرواتی رہتی ہے تاکہ غذائی قلت کو دور کیا جا سکے۔

متوازن غذا استعمال کرکے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی زمین کو مزید بہتر بنا کر خوراک وافر مقدار میں پیدا کی جا سکتی ہے، اور خوراک کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے صنعتی اداروں کے ساتھ مل کر کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ پھلوں اور سبزیوں کو مختلف اقسام کی اشیاء مصنوعات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سلسلے میں جامعہ زرعیہ ملتان ولکا فوڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔اس موقع پر امتیاز احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کا اہم حصہ خوراک کی سکیورٹی ہے۔

اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد بھوک اور خوراک کی کمی کو ختم کرنا ہے۔مزید کہا کہ ہم سنت نبوی پر عمل کرکے غذا کو پوری مقدار میں استعمال کر کے بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جو کہ ہر سال خوراک کو غذائی زیادتی سے جنم لیتی ہیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عمیر حنیف کا کہنا تھا کہ دنیا میں 2.5 بلین ٹن خوراک ہر سال ضائع ہو جاتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ہر شخص کا بنیادی حق ہے کہ اس کی ضرورت کے مطابق خوراک فراہم کی جائے۔

احتشام الحق نے متوازن غذا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے متعلق نصاب میں ایسی سرگرمیاں شامل کی جانی چاہیے جس سے متوازن غذا کی اہمیت کو بہتر طریقے سے سمجھایا جا سکے۔

سیف الرحمن نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ طلباء ہمارا مستقبل ہیں ہمیں سب سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لانی چاہیے، اور خود اپنے اپنے حصے کے طور پر لوگوں میں خوراک کو ضائع ہونے سے بچانے اور محفوظ کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

تقریب کے آخر میں چیئرمین شعبہ فوڈ سائنس پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ بہتر نسل کی افزائش کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد شہباز،ڈاکٹر شبیر احمد،ڈاکٹر شمس مرتضیٰ سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button