Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان: زرعی یونیورسٹی میں سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈ ڈے کی مناسبت سے سیمینار منعقد کا انعقاد کیا گیا، او فوڈ سینسری لیب کا افتتاح وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے فوڈ پروسیسنگ کی اہمیت پر زور دی،ا اور صاف خوراک کی فراہمی اور دستیابی میں گورنمنٹ اف پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے ایسی لیبز کا قیام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہماری قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان طلبہ کو شعور دینے اور ان کو ریسرچ کی سہولیات مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ خوراک کا عالمی دن ہر سال 16 اکتوبر کو منایا جاتا ہے، اس کا بنیادی مقصد بھوک اور خوراک کی کمی کو ختم کرنا ہے اور پانی کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمرین ناز، ڈاکٹر افشاء، ڈاکٹر شبیر احمد،ڈاکٹر نگت رضا،ڈاکٹر ندا فردوس،ڈاکٹر صبت عباس، محمد عثمان سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button